the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی

ہر ہفتے ایک کپ اسٹرابریز یا بلیو بیریزکا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔خیال رہے کہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا اہم ترین عنصر ہے۔ 

امریکامیں ہونے والی تحقیق کے دوران 90ہزار کے لگ بھگ افراد کا 14سال تک جائزہ لیا گیا ، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جن مرد و خواتین نے بلیوبریز اور اسٹرابریز کا استعمال زیادہ کیا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 8فیصد تک کم ہوگیا۔



right;">تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسٹرابری میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ خون کی شریانوں کو کھولنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو دوران خون کو معمول پر رکھ کر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔

اسٹرابری میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار ثابت ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے اہم جز ہے اور طبی ماہرین ہر بالغ شخص کو 4700ملی گرام پوٹاشیم روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ایک اور پرانی تحقیق کے مطابق اسٹرابریز میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.